ڈی جی خان(نیوز ڈیسک)ڈیرہ غازی خان میں اسلحہ اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔ ضلع پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تحصیل کوٹ چٹھہ کے علاقے نوتک میں ٹرک کے ذریعے اسلحہ اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع پولیس کو ملی تھی جس پر تھانا صدر کے ایس ایچ او سب انسپکٹر عمران نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ٹرک کا پیچھا کیا ، اس دوران ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر عمران نواز جاں بحق ہوگئے۔