لاہور(نیوزڈیسک)سردار ایاز صادق کا پلٹ کر وار،کھلاڑیوں کو مشکل میں ڈال دیا،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مجھے دوبارہ ڈی سیٹ کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بن سکے گا ،ان لوگوں کی قسمت میں رونا ہی لکھا ہے اور یہ روتے ہی رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمن آباد میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ خوشی کے موقع پر خوشی کی اور اچھی اچھی باتیں ہونے چاہئیں ، ایسے موقع پر رونے دھونے والوں کی باتیں نہیں کی جانی چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کی قسمت میں صرف رونا ہی لکھا ہے اور یہ روتے ہی رہیںگے ۔ مجھے ڈی سیٹ کرنے کا خواب صرف خواب ہی رہے گا اور یہ کبھی حقیقت نہیں بن سکے گا ۔ جھوٹے بیان حلفی جمع کرانے ،الزامات اورغلط بیانی کرنے والوں کے خلاف رواں ہفتے رٹ پٹیشن دائر کرنے جارہا ہوں جس کی سزا پانچ سے سات سال ہے