پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

وکٹ دو وکٹ کی باتیں ہوئیں پرانی،ن لیگ نے جھاڑو پھیر دیا

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں آزاد حیثیت سے کامیاب 2900 بلدیاتی نمائندے مسلم لیگ (ن)میں شامل ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں حکمران جماعت کے بلدیاتی نمائندوں کی تعداد 6100 ہوگئی ۔پنجاب میں گزشتہ برس مختلف مراحل میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے 3ہزار 200 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار رہے تھے تاہم ان میں سے 2ہزار 900 منتخب نمائندے حکمران جماعت میں شامل ہوگئے ہیں جس کے بعد اب صوبے بھر میں مسلم لیگ (ن)کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی تعداد 6100ہوگئی ہے۔ اس طرح مسلم لیگ (ن)کو خواتین کی مخصوص نشستوں اور دیگر انتخابی مراحل میں واضح اور فیصلہ کن اکثریت ہوگئی ہے۔اس سلسلہ میں صوبائی وزیرقانون وپارلیمانی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ 2900 آزاد منتخب نمائندوں کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت حکومتی پالیسیوں پر اطمینان کا ثبوت ہے۔ مسلم لیگ (ن)نے پنجاب سے پیپلزپارٹی کے بعد اب تحریک انصاف کا بھی صفایا کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…