اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر داخلہ کے سخت احکامات کے بعد سابق اور غیر متعلقہ افسران کی ذاتی ڈیوٹی پر معمور ایف سی اور پولیس کے 311 اہلکار واپس ڈیوٹی پر آگئے ¾باقی 24اہلکاروں کو ڈیوٹی پر واپس نہ آنے پر معطل کر دیا گیا ۔وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ نے حکم دیا کہ سات دن کے اندر معطل کئی گئے اہلکار اگر واپس ڈیوٹی پرنہیں آئے تو تنخواہ بند کر کے نوکری سے برخاست کر دیا جائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اس بات کا بھی تعین کیا جائے کہ بار بار کی ہدایت کے باوجوداتنے اہلکار سالہا سال سرکاری ڈیوٹی سے کیوں غیر حاضر تھے۔انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے متعلقہ حکام اور ایف سی کمانڈنٹ سے جواب طلبی کی جائے کہ یہ لوگ سرکاری خزانے سے تنخواہیں کیوں لیتے رہے آئندہ سے ایک واضح اور مربوط ضابطہ کار بنایا جائے تاکہ کوئی سرکاری افسرحکومتی وسائل اپنے ذاتی استعمال میں نہ لاسکے