اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت نے بیرون ملک پاکستانی مشنوں میں تقرریوں اور تعیناتیوں کے بارے میں پالیسی رہنماءاصول جاری کئے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے ان رہنماءاصولوں کی منظوری دی ہے جس کا مقصد تمام عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا ہے۔رہنماءاصولوں کے تحت بیرون ملک مشنوں میں ایسی تمام آسامیاں جو خالی ہیں یا ایک سال میں خالی ہوں گی ¾ واضح طور پر مطلوبہ معیار کے ساتھ مشتہر کی جائیں گی۔ان آسامیوں پر تعیناتی کیلئے خواہشمند افسروں کو تحریری امتحان اور انٹرویو کے مراحل سے گزرنا ہوگا