جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم کا استعفیٰ طلب،سنگین الزامات

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی ریلی کے شرکاءنے مسلم لیگ (ن)کے خلاف نازیبا نعرے لگائے اورپتھراﺅکیا جس کے بعد دکاندار اورمسلم لیگ (ن)کے کارکنوں نے اپنا دفاع کیا ،آزادکشمیر میں مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کی مذمت کرتے ہیں، کشید ہ حالات کے باوجود وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے ، جان ومال کے تحفظ میں ناکامی پر وزیراعظم آزادکشمیر فوری مستعفی ہوں،نکیال میں مسلم لیگ (ن)اورپیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں آزادکشمیر کی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی،اوروزیراعظم آزاد کشمیر پولیس کی حوصلہ افزائی کرتے رہے، پرامن لوگوں پر حملہ کرکے ان کی املاک کو نقصان پہنچایاگیا،نااہل اورکرپٹ وزیراعظم آزادکشمیر کے کہنے پر ہمارے کارکنوں کو گرفتارکیاجارہاہے ، مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں پر حملے کی آیف آئی آر درج نہیں کی جارہی،پولیس نے الٹا مقدمہ مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کے خلاف درج کرلیا، وزیراعظم آزاد کشمیر کو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے،وزیراعظم نوازشریف چاہتے ہیں کہ واقعہ کی تحقیقات ہو، مسلم لیگ (ن)کو قیمتی جانی نقصان پر انتہائی دکھ اورافسوس ہے ،مگرہم عوام کو بتاناچاہتے ہیں کہ سچ کیا ہے اورجھوٹ کیا؟ آزادکشمیر کی حکومت کی کارکردگی کو دولفظوں ”کرپٹ اورنااہل میں بیان کیا جاسکتا ہے ،وزیراعظم آزاد کشمیر کو مسلم لیگ (ن )کے کامیاب ورکرزکنونشن سے اپنا انجام نظر آرہا ہے ،آزادکشمیر کے وزیراعظم اپنی نالائقی اورنااہلی کو چھپانے کے لیے بے بنیاد باتیں کررہے ہیں، آصف علی زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو حقائق جاننے کے لیے پارٹی کے کسی معتبرشخص کو آزاد کشمیر بھیجیں ،وزیراعظم نوازشریف نے عالمی سطح پر مدبرانہ انداز میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا،ہمارے دلوں میں کشمیریوں کی بہت عزت اورمقام ہے ،سردارسکندر حیات کا سیاست میں اہم مقام ہے، اتوارکو یہاں پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر آزاد کشمیر کی حکومت عوام کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،جان ومال کے تحفظ میں ناکامی پر وزیراعظم آزادکشمیر فوری مستعفی ہوں،انہوں نے کہاکہ نکیال میں مسلم لیگ (ن)اورپیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں آزادکشمیر کی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی،جھڑپ کے موقع پر پولیس نے جانبدارانہ کرداراداکیا اوروزیراعظم آزاد کشمیر پولیس کی حوصلہ افزائی کرتے رہے،ناایل اورکرپٹ وزیراعظم آزادکشمیر کے کہنے پر ہمارے کارکنوں کو گرفتارکیاجارہاہے ان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اورانہیں شدید اذیتیں پہنچاجارہی ہیں،انہوں نے کہاکہ پرامن لوگوں پر حملہ کرکے ان کی املاک کو نقصان پہنچایاگیا،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں پر حملے کی آیف آئی آر درج نہیں کی جارہی،پولیس نے الٹا مقدمہ مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کے خلاف درج کرلیا،آصف کرمانی نے کہاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے،وزیراعظم نوازشریف چاہتے ہیں کہ واقعہ کی تحقیقات ہو،وزیراعظم نوازشریف نے بھی جوڈیشل کمیشن پر اعتماد کا اظہارکیا ہے اوررپورٹ کے انتظارمیں ہیں ،واقعہ کی شفاف تحقیقات کے حامی ہیں،وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس گھناﺅنے جرم کا ارتکاب کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کو قیمتی جانی نقصان پر انتہائی دکھ اورافسوس ہے ،مگرہم عوام کو بتاناچاہتے ہیں کہ سچ کیا ہے اورجھوٹ کیا؟ان کا کہناتھا کہ آزادکشمیر کی حکومت کی کارکردگی کو دولفظوں ”کرپٹ اورنااہل میں بیان کیا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہاکہ سیاسی جلسے جلوس نکالنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے ،اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے ،آزادکشمیر کے وزیراعظم مسلم لیگ (ن)کی ریلی دیکھ کر گھبرا گئے اورانہیں اپنی شکست نظر آنے لگی تو انہوں نے غلط راستے کاانتخاب کرلیااورعوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر کو مسلم لیگ (ن )کے کامیاب ورکرزکنونش سے اپنا انجام نظر آرہا ہے ،آزادکشمیر کے وزیراعظم اپنی نالائقی اورناایلی کو چھپانے کے لیے بے بنیاد باتیں کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو حقائق جاننے کے لیے پارٹی کے کسی معتبرشخص کو آزاد کشمیر بھیجیں تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے،انہوں نے کہاکہ جب واقعہ پیش آیا تو وزیراعظم آزاد کشمیر خود نکیال میں موجود تھے،اس دوران وزیراعظم آزاد کشمیر حملہ آوروں سے رابطے میں اورہدایات دے رہے تھے،ان کا کہناتھا کہ چودھری عبدالمجید کے دماغ میں موجود فتورسامنے آگیااورانہوں نے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کیا،وزیراعظم کے مشیر کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کی ریلی کے شرکاءنے مسلم لیگ (ن)کے خلاف نازیبا نعرے لگائے اورپتھراﺅکیا جس کے بعد دکاندار اورمسلم لیگ (ن)کے کارکنوں نے اپنا دفاع کیا ،آزادکشمیر میں مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کی مذمت کرتے ہیں،آصف کرمانی نے کہاکہ کشید ہ حالات کے باوجود وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے ،ان کا کہناتھاکہ وزیراعظم نوازشریف نے عالمی سطح پر مدبرانہ انداز میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا،ہمارے دلوں میں کشمیریوں کی بہت عزت اورمقام ہے ،انہوں نے کہاکہ سردارسکندر حیات کا سیاست میں اہم مقام ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…