اسلام آباد( این این آئی)عزیر بلوچ کا مقدمہ ،پیپلزپارٹی بڑی مشکل میں،فوج درمیاں میں آگئی،سندھ حکومت پر لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کیلئے دباﺅ برھ گیا ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت کی پالیسیوں سے نالاں ہو کر لا تعلقی اختیار کرنے والے رہنماﺅں سمیت دیگر حلقوں کی طرف سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ عزیر بلوچ سے جڑے ناموں اور اس کردار بارے اصل حقائق سامنے لانے کیلئے اس کیس کو بلا تاخیر فوجی عدالت میں بھیجا جائے تاکہ دودھ کا دودھ او رپانی ہو سکے ۔ دوسری طرف سندھ حکومت کی طرف سے کوئی واضح جواب سامنے نہیںآرہا ۔