استنبول (نیوز ڈیسک)ترکی میں کھانوں کے عالمی مقابلے جاری ہیں جہاں پاکستانی شیفس اپنی مہارت اور ذائقوں کی بدولت چھاگئے ہیں۔ پاکستانی شیف 9 گولڈ میڈل جیت کر سب سے سے آگے ہیں۔ترکی میں تین روز سے انواع و اقسام کے کھانے پکانے کے بین الاقوامی مقابلے جاری ہیں جن میں چالیس ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ اب تک 17 مقابلے ہو چکے ہیں جن میں 9 گولڈ میڈلز کے ساتھ 7 سلور اور ایک برونز میڈل جیت کر پاکستانی شیف سب سے آگے ہیں۔پاکستانی شیف نے لذیذ پکوان بنا کر یہ اعزاز تو جیتے ہی دیگر ممالک کے شیف بھی پاکستانی شیف اور ان کے پکوانوں کے گرویدہ ہوگئے ہیں۔خوشبودار اور لذتوں بھرے کھانوں کے ججز بھی پاکستانی شیفس کے قائل نظر آئے اور تعریف کیساتھ ان کے شوق اور لگن کو بھی بیحد سراہا۔کامیابی سمیٹنے اور میڈلز کو اپنے ملک کے نام کرنے پر پاکستانی شیف کی خوشی بھی دیدنی ہے۔