کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک)پاکستانی طالب علم ولید نے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں میڈیکل کالج کے داخلہ ٹیسٹ SAT میں نمبروں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔سوات کے علاقے ابوہا سے تعلق رکھنے والے17سالہ ولید خان اپنے ڈاکٹر پیرنٹس کے ساتھ امریکا میں مقیم ہیں۔17لاکھ طلبہ کی طرح ولید نے بھی A لیول مکمل کرنے کے بعد میڈیکل کالج میں داخلہ لینے لے لیےSchoolastic Assessment test دیا۔جس میں انھوں نے 2400نمبروں میں سے 2400نمبر حاصل کرکے ریاست کیلی فورنیا میں کامیابی کا 150سالہ ریکارڈ توڑ دیا، ولید کا کہنا ہے کہ وہ تعلیم مکمل کرکے پاکستان میں لوگوں کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔ مجھے اس بات پر بھی خوشی ہے کہ پاکستان میں لوگ میری کامیابی پر خوش ہے میں بھی پاکستانیوں اور ان کے بچوں کی کامیابی چاہتا ہوں۔اپنے ماں باپ کی طرح ولید بھی کامیاب ڈاکٹر بننا چاہتا ہے اورملک کا نام روشن کرنے کیلیے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہے۔ ہونہار طالب علم ولید خان کے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں SAT میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پراس کے اہل خانہ ہی نہیں پوری پاکستانی قوم کو بھی اس پرفخر ہے۔