لندن (نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ نے لندن میں قائد کی تقاریر پر پابندی کیخلاف دو روز کی بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ بھوک ہڑتال 15اور 16فروری کو 10 ڈاوننگ سٹریٹ کے سامنے کی جائے گی اور بھوک ہڑتال میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سمیت یوکے یونٹ کے ذمےداران وکارکنان شریک ہونگے جبکہ بھوک ہڑتال کے سلسلے میں متعلقہ حکام سے اجازت حاصل کرلی گئی۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ بھوک ہڑتال کافیصلہ گزشتہ روزرابطہ کمیٹی کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔