کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقےصدرمیں پولیس اور حساس اداروں نے
مشترکہ کارروا ئی کرکے القائدہ بر صغیر سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے سانحہ صفورا کے مرکزی کرداروں سے رابطہ کا بھی انکشاف کیا ہے۔گرفتار دہشت گرد کی شناخت عثمان خان کے نام سےہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا سانحہ صفورا کے مرکزی کرداروں سے بھی رابطہ تھا اور اس نےمختلف موقعوں پر مرکزی ملزمان سعد عزیز اور اسکے ساتھیوں کو معاونت بھی فراہم کی ۔تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتارملزم پیشے کے اعتبار سے دانتوں کا ڈاکٹر ہےاور وہ شہر کے مختلف علاقوں سے بھتے کی جمع ہونے والی رقم القاعدہ کو پہنچاتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور 9 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
گرفتار ملزم کا سانحہ صفورا کے ملزمان سے رابطے کا انکشاف؛ صدر پولیس
14
فروری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں