سبی(نیوز ڈیسک)سبی کے علاقے سانگان میں سیکورٹی فورسزکا سرچ آپر یشن ،کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دس دہشت گرد مارے گئے،بارہ گرفتار،تین کیمپ تباہ،بھاری تعداد میں بم،راکٹ لانچر،دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا،سیکورٹی ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے ساگان میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا جس میں کالعدم تنظیم کے دس دہشت گرد مارے گئے جبکہ بارہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا،،سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک شرپسندوں میں کالعدم تنظیم کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے ۔سیکورٹی فورسز نے سرچ آپر یشن کے دوران دہشت گردوں کے تین کیمپ بھی تباہ کر دئیے،سیکورٹی فورسز نے کاروائی کے دوران سینکڑوں بم،راکٹ لانچر،دھماکہ خیز مواد اور بھاری تعد اد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کاروائی کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کے لاشوں کو سبی منتقل کیا جائے گا۔