اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینیٹ کو مکمل طور پر سولر انرجی پر منتقل کردیاگیاہے،جس کا باقاعدہ افتتاح جلد کیاجائےگا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کاکہناہےکہ پاکستان میں پارلیمنٹ پہلی گرین بلڈنگ اوربجلی کے استعمال کے حوالے سے خودمختار بن گئی ہے، چین کی کمپنی نے ایک میگا واٹ کا سولر انرجی منصوبہ لگا یاگیا ہے، اب تک مجموعی طور پر 80 میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی جس میں سے 62 میگا واٹ پارلیمنٹ کی بلڈنگ میں استعمال ہوئی جب کہ 18 میگا واٹ آئیسکو کو فروخت کی گئی ہے۔