پشاور(نیوز ڈیسک)پشاورکے پوش علاقہ حیات آباد میں خاصہ دار فورس کے حوالدار سے گاڑی چھین لی گئی۔ مزاحمت پر حوالدار کو تیز دھار آلے کے وار سے زخمی کردیاگیا۔پولیس کے مطابق حیات آباد میں نامعلوم ملزمان نے لنڈی کوتل میں تعینات خاصہ دار فورس کے حوالدار پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے تیزدار آلے سے حوالدار خان الدین کو زخمی بھی کیا اورگاڑی چھین کر فرارہوگئے۔زخمی حوالدارکو حیات آباد میڈِکل کمپلکس منتقل کردیاگیا ہے۔ جہاں اسےطبی امداددی جارہی ہے۔