اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے سبی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈروں سمیت10دہشتگرد ہلاک جبکہ12گرفتار کرلئے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے سبی کے علاقے سنگان میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے10افراد ہلاک کردئیے،ہلاک دہشتگردوں میں تنظیم کے اہم کمانڈر بھی شامل ہیں،سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے 3ٹھکانے بھی تباہ کردئیے اور بھاری مقدار میں بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا۔