اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی معاہدے پر بلاوجہ تنقید غیر اخلاقی ہے پاکستان میں پٹرول گیس سے بھی سستا ہے ایل این جی پٹرول سے بہت کم قیمت پر ملے گی ، ایل این جی پر اسمبلی میں کئی بار بحث ہوئی میں نے دو سالوں میں تمام سوالات کے جواب دیئے ۔ سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایل این جی معاہدہ پر تنقید بلاجواز ہے قطر سے ایل این جی پاکستان میں انرجی کے مسائل کا حل ہے گزشتہ حکومت نے انرجی مسائل کے حل کیلئے کوئی اقدام نہیں کئے انہوں نے کہا کہ قطر سے دوسرے ممالک سے انتہائی کم قیمت پر ایل این جی گیس معاہدہ کیا ایل این جی پرائس ایران گیس سے سستی ہے اور اس کی قیمت فرنس آئل سے بھی کم ہوگی معاہدے پر بلاوجہ تنقید غیر اخلاقی ہے انہوں نے کہا کہ ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت بھی کم ہوگی ملک میں اس وقت پٹرول کی قیمت سی این جی سے کم ہے پٹرول 71 اور سی این جی 75 روپے میں مل رہی ہے ایل این جی اگر اس وقت ہوتی تو پچاس روپے میں ملتی انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں ایل این جی پر دس سے بارہ بار لمبی بحث ہوچکی ہے میں نے دو سالوں میں اسمبلی کے تمام سوالوں کے جوابات دیئے ہیں اور ٹی وی پر آکر بھی جواب دیئے ہیں پہلے وزراء ٹی وی ٹاک شوز میں نہیں آتے تھے ہم نے ٹاک شوز میں تمام سوالات کے جواب دیئے انہوں نے کہا کہ ہمیں تنقید کرتے وقت ملکی مفاد کو بھی دیکھنا چاہیے سیاست کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ہم اپنے ملک کو نقصان پہنچائیں تنقید کرنے والے مثبت اور تعمیری تنقید ضرور کریں ۔