اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے سالانہ وظیفے میں 800روپے اضافے کا اعلان کر دیا ، سالانہ وظیفہ 18ہزار روپے سے بڑھاکر 18ہزار 800روپے کر دیا گیا ۔وزارت خزانہ کی طر ف سے جاری اعلامیئے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وظیفے میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کیا گیا، وظیفے میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2015ء سے ہوگا، وظیفے سے مستفید ہونے والوں کو بقایا جات اگلی قسط میں دئیے جائیں گے۔وظیفہ حاصل کرنے والوں کو ہر تین ماہ بعد4500روپے کی بجائے اب 4700روپے ملیں گے، دو سال کے دوران یہ وظیفہ 12ہزار سے بڑھا کر 18ہزار کیا گیا جس میں اب مزید 800روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے اس پرگروگرام سے مستفید ہونے والوں پر مہنگائی کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی ۔