اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

ملازمت کے خواہشمند تیار ہو جائیں ، وزیر اعظم نے اہم اعلان کر دیا

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے پاکستانی سفارتخانوں ، عالمی اور علاقائی تنظیموں میں غیر ملکی تعیناتی کے حوالے سے رہنماء اصول وضع کرنے کی ہدایت کر دی ،تحریری امتحان کا انتظام متعلقہ وزارت لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس یا انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے ذریعے کریگی۔ ۔وزیر اعظم کے سیکرٹری کی جانب سے جاری ایک مکتوب کے مطابق ان ہدایات کی روشنی میں پاکستانی سفارتخانوں اور بین الاقوامی ، کثیرالجہتی و علاقائی تنظیموں میں تعیناتیوں کے دوران پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔ پالیسی گائیڈ لائنز کے تخت متعلقہ وزارت یا ڈویژن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ انتخاب کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ رہنماء اصولو کے تحت غیر ملکی عہدے پر تعیناتی کی مدت پر سختی سے عملدرآمد کیا جائیگا اور اس میں توسیع نہیں ہوگی، کسی بھی گروپ کے افسر کو اپنی پوری ملازمت کے دوران دو مرتبہ بیرون ملک تعینات کیا جائیگا اور وہ دو تعیناتیوں کے دوران مجموعی طور پر چھ سال تک خدمات سرانجام دے سکے گا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بغیر ان پالیسی گائیڈ لائنز میں کوئی نرمی نہیں کی جائیگی۔ نئے افسران کے انتخاب کے عمل کو مکمل کرنا متعلقہ سیکرٹری کی ذاتی ذمہ داری ہوگی۔مستقبل میں بیرون ملک تعیناتی کیلئے عہدہ اور قابلیت، عمر اور تجربے سمیت دیگر مختلف شرائط پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔ امیدوار کو اہلیت ثابت کرنے کیلئے پیشگی تحریری امتحان پاس کرنا ہوگا۔ تحریری امتحان کا انتظام متعلقہ وزارت لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس یا انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے ذریعے کریگی۔ تحریری امتحان میں کم سے کم اہلیت کا سکور 60فیصد مقرر کیا گیا ہے ۔تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کیلئے بلایا جائیگا اور کامیاب امیدواروں کے انٹرویو ایک کمیٹی کریگی جسے وزیر اعظم کی منظوری سے تشکیل دیا جائیگا۔ تحریری امتحان کے 80فیصد اور انٹرویو کے 20فیصد نمبر ہونگے۔ انٹرویو کیلئے کم سے کم پاسنگ مارکس مقرر نہیں ہونگے۔ کامیاب امیدواروں کو میرٹ ، تحریری اور انٹرویو میں سکور کی بنیاد پر تعینات کیلئے اپنی پسند کے سٹیشن کا آپشن بھی دیا جائیگا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…