اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کے میزبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک اور ملک سے باہر پی آئی اے کے آفسز کی بولی لگنا شروع ہو گئی ہے جو کہ کوڑیوں کے دام بیچنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں پی آئی اے کی بلڈنگ کی بولی پانچ کروڑ ، کراچی میں سیلز آفس کی سات کروڑ، راولپنڈی میں پی آئی اے آفس کی قیمت تین کروڑ روپے اور نئی دہلی میں آفس کی قیمت تئیس کروڑلگائی گئی، ممبئی میں پی آئی اے بلڈنگ کی قیمت آٹھ کروڑ اور تاشقند میں پی آئی اے آفس کی قیمت 42 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔