جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کی دو بڑی سیاسی پارٹیوں میں تصادم،حالات انتہائی کشیدہ ، فوج طلب کر لی گئی

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹلی(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم سے کشیدہ صورتحال کے باعث نکیال شہر میں فوج کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کوٹلی عدنان خورشید نے بتایا ہے کہ نکیال میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے، یہ افسوسناک واقعہ کوٹلی کے علاقے نکیال میں پیش آیا جہاں پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو کنوونشن کے سلسلے میں ریلی نکال رہے تھے، جلوس نکیال چوک پر پہنچا تو یہاں (ن )لیگ کے حریفوں سے تصادم ہوگیا،تو تو میں میں سے نوبت فائرنگ تک جا پہنچی اور گولی لگنے سے ایک قیمتی جان چلی گئی۔پولیس نے اس موقع پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج ٗآنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے میڈیا ایڈوائزر اور حکومت کے ترجمان کے مطابق جھگڑے کی ابتداء ن لیگ کے کارکنوں نے پیپلز پارٹی کے حامیوں پر پتھراؤکے ذریعے کی اور پھر فائرنگ کی گئی۔جبکہ ترجما ن مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سردار سکندر حیات کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے جس سے صورت حال کشیدہ ہوئی۔چیف سیکرٹری

آزاد کشمیر سکندر سلطان کے مطابق کمشنر میرپور ڈویژن کو 20 گھنٹے میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ٗواقعہ کا مقدمہ جس میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے قتل اور ان پر پتھراؤ کا الزام ہے، (ن )لیگ کے کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا ۔(ن )لیگ کے متعدد کارکنوں کو نہ صرف گرفتار کرلیا گیا ہے بلکہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کے بیٹے فاروق سکندرکا نام بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…