اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جے ایف 17تھنڈر ہ کو پاکستان کی شان تصور کیا جاتاہے ۔ پاکستان اور چین کے اشتراک سے خالص پاکستانی تیار کردہ یہ طیارہ پوری دنیا کیلئے نہایت کشش کا حامل ہے۔ حال ہی میں امیر قطر شیخ تمیم بن حماد نے جمعہ کو جدید ترین لڑاکا طیارہ جے ایف 17 تھنڈراور سپر مشاق جہازوں کا فضائی مظاہرہ دیکھا اور کارکردگی پر تعریف کی۔ترجمان ائیرفورس کے مطابق دوحہ میں مظاہرے کے علاقہ میں پہنچنے پر قطری امیر کا پاک فضائیہ اور قطری مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے استقبال کیا، امیر قطر نے جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق جہازوں کی کارکردگی کو سراہا ،انہوں نے دونوں جہازوں میں خصوصی دلچسپی بھی ظاہر کی، انھیں اس موقع پر ان جہازوں کے فیچرز بارے بریفنگ بھی دی گئی شیخ تمیم بن حماد جہازوں کے پاکستانی پائلٹس اور ٹیکنیشن سے بھی ملے اور ان کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی میدان میں کسی بھی قوم سے پیچھے نہیں۔