کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے ایسے غیر فعال اسکول جہاں اساتذہ غیر حاضر ہیں اور نظام تعلیم درہم برہم ہے ،انہیں نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاکہ وہاں تعلیمی نظام بہتر بنایا جاسکے۔سیکریٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو کا کہنا ہے گزشتہ ادوار میں اسکول کی عمارتوں کو وڈیروں کی اوطاق کے لیے استعمال کیا گیا اور یہ اسکول اب تک غیر فعال ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ کے غیر فعال اسکولوں کو فعال کرنے کے لیے ان کا انتظام نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، پہلے مرحلے میں کراچی سمیت سندھ کے 5 اسکول نجی شعبے کو دیئے جارہے ہیں اور مرحلہ وار یہ سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اسکول این جی اوز سمیت ایسے اداروں کے دیئے جائیں گے جو ان ان کا نظام بہتر انداز میں چلانے کی اہلیت رکھتے ہوں