اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی ایچ اے سٹی فراڈ سکینڈل کے ملزم بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد نذیر کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد نذیر کو جمعہ کے روز گرفتارکرنے کے بعد نیب نے انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا۔ نیب نے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم خالد نذیر کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔