اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اگر آپ نے کبھی افواج پاکستان کی پریڈ کی تقریب دیکھی ہو جس میں بری ،بحری اور فضائیہ تینوں افواج کے جواب پریڈ کرتے ہیں تو آپ نے ایک بات نوٹ کی ہو گی کہ تینوں افواج کے جواب مختلف انداز میں سلیوٹ کرتے ہیں۔ بری فوج کے جوان سلیوٹ کرتے ہوئے اپنی ہتھیلی کو بالکل سامنے کی طرف رکھتے ہیں ان کی ہتھیلی کا رخ اس شخص کی طرف ہوتا ہے جس وہ سیلیوٹ کر رہے ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس پاک بحریہ کے جوان اس انداز میں سلیوٹ کرتے ہیں کہ ان کی ہتھیلی کا رخ نیچے کی طر ہوتا ہے اور انگلیاں تقریباً ان کی کیپ کو چھو رہی ہوتی ہے۔ جبکہ پاک فضائیہ کے جوانوں کی ہتھیلی کا رخ 45ڈگری کے زاوئیے پر ہوتا ہے۔ آخر اس فرق کی وجہ کیا ہے ؟ آئیے آپ کو بتائیں۔
سیلیوٹ کے مخلتف انداز کی وجوہات بڑی حد تک تاریخی اور ارتقائی ہیں جبکہ ان کا تعلق روایت سے بھی جڑا ہے۔
بری فوج : بری فوج کے جوان جس شخص کو سیلیوٹ کر رہے ہوتے ہیں‘اپنی ادھ کھلی انگلیوں کے ساتھ اپنی سپاٹ ہتھیلی کا رخ اس کی طرف رکھتے ہیں اپنے اس عمل سے وہ اس شخص کو بتا رہے ہوتے ہیں کہ ہمارے ہاتھ خالی ہیں ہمارے پاس کوئی ہتھیار نہیں اور آپ ہم پر مکمل بھروسہ کر سکتے ہیں۔
نیوی فوج : نیوی کے اہلکار کے اپنی ہتھیلی کا رخ نیچے رکھنے کے پیچھے ایک تاریخ ہے۔ پرانے وقتوں میں جب بحری فوج کے جوان ہمہ وقت بحری جہازوں کو چلانے اور ان پر نصب مشینری کی دیکھ بھارل اور مرمت میں لگے رہتے تھے تو اکثر ان کی ہتھلیاں تیل و گریس وغیرہ سے اٹی رہتی تھیں ایسے میں وہ اپنے افسر کو سیلیوٹ کرتے ہوئے ہتھیلی کا رخ نیچے کی طر کرلیا کرتے تھے تاکہ افسر کو ناگوار نہ گزرے لہٰذا آج بھی اسی روایت کے پیش نظر نیوی کے جواب ہتھیلی کا رخ نیچے کی طرف کر کے سیلیوٹ کرتے ہیں۔
پاک فضائیہ: پاک فضائیہ کے جوان سلیوٹ کرتے ہوئے ہتھیلی کا رخ 45ڈگری پر رکھتے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ جب ہوائی جہاز فضاء میں بلند ہوتا ہے تو اس کا زاویہ بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ جوان اپنے سیلیوٹ سے آسمان کی طرف اسی پرواز کی غمازی کرتے ہیں ہے ۔پاک افواج زندہ باد
فوج ،بحریکہ اور فضائیہ کے سلیوٹ میں فرق کیوں
13
فروری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں