اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

موسم سرما مارچ تک پاکستان میں ڈیرے ڈالے رکھے گا، محکمہ موسمیات

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موسم سرما مارچ تک پاکستان میں ڈیرے ڈالے رکھے گا۔موسم سرما اس سال بار بار اپنا رنگ بدلتا رہا، دسمبرمیں خشک سردی کا راج رہا تو جنوری دھند میں لپٹا رہا، پھربالائی علاقوں میں بارشیں اور شمالی علاقوں میں برف باری فروری میں ہوئی۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف کے مطابق دنیا کے سمندر معمول سے زیادہ گرم یا ٹھنڈا ہو جائے تو موسم میں جو تبدیلی آئے گی۔ اس سے پاکستان میں بارشوں کی ٹائمنگ تبدیل ہو جاتے ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دس دن میں ایک ایسا بارش کاسپیل آئے گا جس میں لگے گا سردی واپس آ چکی ہے، سردی کا یہ آنا جانا اگلے دو ماہ تک جاری رہے گا ،ونٹر مارچ کے آخر تک چل سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 10 دنوں میں کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 30 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ جائے گالیکن بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری والے دنوں میں کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گے ماہرین کہتے ہیں کہ ابھی سرما کی بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری اور بھی ہو گی، موسم بہار دیر سے اپنے جوبن پرآئیگا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…