نوشہرہ(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کے آزاد صوبائی احتساب کمیشن کے دعوے بے بنیاد نکلے، ان کےوزیراعلیٰ اور وزراءکے ریفرنسوں کی باری آئی تو قانون ہی تبدیل کردیا گیا۔نوشہرہ چھاونی ضلعی پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان اپنی دوغلی پالیسی پرقوم سے معافی مانگیں۔ان کا کہنا تھا خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کے ہاتھ صوبائی وزرا اور اہم شخصیات کے گریبان تک پہنچے تواحتساب کا قانون ہی بدل دیا گیا اور یہ ترمیم کی گئی کے وزیر اعلیٰ ، وزرا اور سیکریٹریوں کو اگر پکڑنا ہے توانھی سے اجازت لینا ہوگی