اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

سندھ اسمبلی کا اجلاس بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی کا اجلاس بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ،وزیر اعلیٰ اپوزیشن لیڈر کی نشست پر بیٹھے تو کبھی ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن کی تحریک سنے بغیر ہی رولنگ دیدی تو کبھی حکومت کے رویے پر اپوزیشن چلا اٹھی۔سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سائیں سرکار ایوان میں تشریف لائے اور اپنی نشست کے بجائے قائد حزب اختلاف کی نشست پر جا بیٹھے۔ ایم کیوایم اراکین کے قہقہوں نے انہیں جگایا تو انہیں اپنی نشست دکھائی دی۔وزیر اعلیٰ کے اپنی نشست پر بیٹھنے پر قائد حزب اختلاف بولے حکومت کی کارکردگی صفر ہے، قائم علی شاہ کو اپنی نشست چھوڑ دینا چاہیے۔صرف سائیں سرکار ہی نہیں بلکہ ڈپٹی اسپیکر بھی جلدی میں نظر آئیں۔ مسلم لیگ ن کی رکن سورٹھ تھیبو کی تھر کی صورتحال پر تحریک التواسنے بغیر ہی خلاف ضابطہ قراردیدی جس پر اپوزیشن اراکین نے خوب احتجاج کیا۔اپوزیشن کا شورشرابا ڈپٹی اسپیکر کو پریشان کرنے لگا تو ایوان کی کارروائی ہی 10 منٹ کے لیے معطل کردی گئی۔ بریک کے بعد اجلاس شروع ہوا تو شہلا رضا نے اپنی غلطی سورٹھ تھیبو پر ہی ڈال دی۔ڈپٹی اسپیکر کے رویے پر اپوزیشن ایوان میں شور کرتی رہی پر حکومت پھر جیت گئی اور اجلاس پیر تک ملتوی ہوگیا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…