اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور میں خاتون ڈاکٹرز کی بلیک میلنگ کا دھندہ،مزید اہم انکشافات

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے دو سو سے زائد خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کے خلاف درج مقدمے سے دہشت گردی دفعات خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے کیس کی سماعت کی۔تھانہ گوالمنڈی پولیس نے ملزم عبدالوہاب علوی کو ہتھکڑیاں لگا کر سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔ملزم کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے میڈیا کے دباو پر اسکے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات عائد کر رکھی ہیں۔ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے خلاف درج مقدمے سے دہشت گردی دفعات خارج کر کے مقدمہ عام عدالت کو بھجوانے کا حکم دیا جائے۔ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے عدالت کو بتایا کہ کہ ملزم عبدالواہاب علوی نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے خواتین ڈاکٹروں کو حراساں کیا جس کے باعث درجنوں خواتین ڈاکٹرز پیشہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ ملزم کی نازیبا حرکات کی بناءپر کئی خواتین ڈاکٹرز کے رشتے ٹوٹ گئے جبکہ ملزم ڈاکٹر ز کو بلیک میل کر کے بھتہ بھی وصول کرتا رہا۔انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف حتمی چالان پیش کیا جا چکا ہے اورملزم پر فرد جرم بھی عائد کر دی گئی ہے لہذا ملزم کے خلاف درج مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارن نہ کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ملزم مقدمہ واپس لینے کے لئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔جس پرعدالت نے ملزم کے خلاف درج مقدمے سے دہشت گردی دفعات خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت انتیس فروری تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…