لاہور (نیوزڈیسک )اسپےکر قومی اسمبلی سردار اےاز صادق نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے میرے خلاف جھوٹے حلف نامے جمع کروائے جن کے خلاف سپریم کورٹ جاﺅں گا ، الزامات لگانے والے شو مچاتے رہیں، اگلی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں ایک نجی ہسپتال میں قرےبی دوست کی والدہ کی عےادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اسپےکر سردار اےاز صادق نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کے ووٹوں سے حکومت بنائی اور عوام کی طاقت سے ہی پانچ سال پورے کریں گے اور عوام وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 2018ءکے عام انتخابات میں بھی شیر کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گے جبکہ تنقید کرنے والے شو مچاتے رہ جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ملک میں امن و امان ، خوشحالی اور ترقی کے ساتھ عوامی فلاح کے منصوبے جاری رکھے گی ۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی اور عبدالعلےم خان نے مےرے خلاف جھوٹے حلف نامے جمع کروائے اور مےں ان جھوٹے حلف نامے جمع کرانے کے خلاف سپرےم کورٹ جاﺅں گا ۔