اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

کالعدم تنظیم کےساتھ تعلقات ،برطرف بریگیڈئر کی سزا میں رعایت کا حکم

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے حکومت اور افواج پاکستان کیخلاف عوام کو اکسانے اور کالعدم تنظیم کےساتھ تعلقات کے مجرم برطرف بریگیڈئر علی خان کی ساڑھے چار برس کی قید کی سزا میں رعایت کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عباد الرحمان لودھی اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سابق بریگیڈئر علی خان کی سزا میں رعایت کا فیصلہ سنایا۔علی خان کی اہلیہ نے محکمہ داخلہ پنجاب کے حکم کو دو ہزار پندرہ میں عدالت عالیہ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ جیل قوانین کے مطابق اچھے کردار اور رویے پر ان کے شوہر کو سزا میں کمی دی جائے، تحریری فیصلے کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے دو ہزار بارہ میں پاک فوج کے برطرف بریگیڈئر علی خان کو دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ گیارہ کی ذیلی دفعہ ایف دو کے تحت چھ ماہ جبکہ پاک آرمی ایکٹ کی دفعہ اکتیس ڈی اور دفعہ انسٹھ کے تحت ساڑھے چار برس قید کی سزا سنائی، فیصلے کے مطابق دہشت گردی ایکٹ کے تحت سزا پانے والے قیدیوں کو رعایت نہیں دی جا سکتی تاہم جیل قوانین میں یہ نہیں لکھا کہ آرمی ایکٹ کے تحت سزا پانے والے مجرموں کو بھی رعایت دینے پر پابندی ہے، فیصلے میں محکمہ داخلہ پنجاب کا مجرم علی خان کو رعایت نہ دینے کا حکم کالعدم کرتے ہوئے سنٹرل جیل اڈیالہ کو حکم دیا گیا ہے کہ جیل قوانین کے مطابق مجرم علی خان کو سزا میں رعایت دی جائے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…