اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

سابق گورنر کواسلام آباد میں اغواءکرلیاگیا

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)افغانستان کے صوبہ ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ واحدی کو اسلام آباد میں نامعلوم افرادنے اغواءکرلیا،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں جبکہ فوری طورپر ان کے اغواءکی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی،جمعہ کو پولیس اورسفارتی ذرائع نے افغان صوبہ ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ واحدی کے اغواءکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ان کو وفاقی دارلحکومت کے پوش سیکٹر ایف سیوں میں جناح سپر کے قریب واقع رانا مارکیٹ سے اغواءکیا گیا،ذرائع کے مطابق فضل اللہ واحدی اسلام آباد میں برطانیہ کا ویزہ لگوانے کی غرض سے آئے تھے اورفیملی سمیت یہاں رہائش پذیر تھے گزشتہ روز شام کو جب وہ اپنی فیملی کے ہمراہ ایک ریستوران میں کھانا کھانے کے لیے نکلے تو اچانک نامعلوم افرادنے وہاں سے انہیں اغواءکیا اورفرارہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے بتایاکہ واقعہ ان کے علم میں آیا ہے اورانہوں نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ یہ بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس واقعے کے پیچھے کیا محرکات کارفرما ہیں،فوری طور پر کسی نے اس اغواءکی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…