ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

داعش جیسی تنظیموں کا مقصد فلسطینیوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو کمزور کرنا ہے:مفتی اعظم فلسطین

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) امت مسلمہ کی وحدت ہی امت کو مصائب و مشکلات سے نکال سکتی ہے ۔بے گناہ انسانیت کا قتل عام کرنے والے گروہ کسی دین کے نمائندہ نہیں ہیں۔ امت مسلمہ کے نوجوانوں کو ایسے گروہوں اور جماعتوں سے دور رہنا چاہیے جو بے گناہ انسانیت کو قتل کرتے ہوں۔بچوں ، عورتوں ، بوڑھوں کو قتل کرنے والے اسلامی تعلیمات کے نہیں بلکہ دہشت و وحشت پھیلانے والی قوتوں کے اعلیٰ کار ہیں۔داعش جیسی تنظیموں کا مقصد فلسطینیوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو کمزور کرنا ہے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کی دعوت پر پاکستان آئے ہوئے مفتی اعظم فلسطین محمد احمد حسین نے لاہور بحریہ ٹاؤن میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے خطاب کیا۔ مفتی اعظم فلسطین نے کہا کہ پاکستانی قوم کے دلوں میں فلسطین کی محبت ہر لمحہ موجود ہے ۔ اسی طرح فلسطینی قوم پاکستانی قوم سے محبت رکھتی ہے اور وہ وقت قریب آنے والا ہے جب فلسطین آزاد ہو گا اور ہم سب مل کر الاقصیٰ میں نوافل ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی قوم کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ فتنہ اور شر پھیلانے والے گروہوں سے دور رہیں اور متحد ہو کر پاکستان کو مضبوط بنائیں کیونکہ پاکستان کا استحکام فلسطین کا استحکام ہے عالم اسلام کا استحکام ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب دہشت گرد اور انتہاء پسند بے گناہ پاکستانیوں کو قتل کرتے ہیں اور بچوں کو سکولوں اور کالجوں میں ذبح کیا جاتا ہے ، تو اہل فلسطین کے دل روتے ہیں کیونکہ فلسطینیوں کے بچوں کو بھی اسی طرح دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج عالم اسلام کی عظیم فوج ہے اور پاکستانی فوج نے مشکل حالات میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کر کے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں امن کی فضا میں بہتری آئی ہے ۔مفتی اعظم فلسطین نے کہا کہ مسلمانوں کو مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کرنی چاہیے ۔ انہوں پاکستان علماء کونسل کی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ پاکستان علماء کونسل نے ان کو پاکستان او ر اہل پاکستان سے ملنے کا موقع دیا۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی اعظم فلسطین کا پاکستان آنا پورے پاکستان کیلئے اعزاز ہے اور مفتی اعظم فلسطین کا انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف واضح مؤقف پاکستان اور اہل پاکستان کیلئے رہنمائی کا سبب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پیغام اسلام کانفرنس میں مفتی اعظم فلسطین کی آمد پوری دنیا کیلئے واضح پیغام ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور ہمیں اس پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانا چاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…