کراچی(نیوز ڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے 16 خطرناک دہشت گردوں سے تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے تاہم لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کا فیصلہ نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 16 خطرناک دہشت گردوں سے تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے تاہم لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی درخواست سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کی گئی تھی جس کی وزیراعلی سندھ نے منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں رینجرز، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور حساس اداروں کے حکام بھی شامل ہوں گے جب کہ ٹیم اپنی رپورٹ 7 روز میں پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم سے متعلق بھی تفتیش کرے گی۔واضح رہے رینجرز نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو کچھ دن قبل کراچی سے گرفتار کیا تھا اور ملزم سے تفتیش کے لیے بھی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جے آئی ٹی کی درخواست کی گئی ہے۔
لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تحقیقات کےلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
ملک میں سونا مزید مہنگا ہو گیا



















































