لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی وزیرقانون و پارلیمانی امور راناثنا اللہ نے کہاہے کہ داعش کا منظم وجود نہیں ،ڈی جی آئی بی کی داعش کے حوالے سے بات کوتوڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، داعش کے لئے لڑنے جانےوالے لوگ واپس آئیں گے تو پہلے ہمارے پاس ہوں گے، پنجاب میں رینجرز کے آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں ۔پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان قومی لیڈر ہیں وہ الزامات کی سیاست سے باہر نکل آئیں، پرویزاللٰہی کی سیاست ختم ہوگئی ہے انہیں صرف الزامات لگانے کی عادت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں فورتھ شیڈول والے افراد پرپابندی لگائی جبکہ پنجاب میں رینجرزکے آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ رانا ثنااللہ نے داعش کی موجودگی کے حوالے سے کہا کہ داعش کے لئے جولوگ لڑنے گئے ہیں وہ واپس آئیں گے تو پہلے ہمارے پاس ہوں گے جبکہ داعش کا منظم وجود نہیں تاہم ڈی جی آئی بی کی داعش کے حوالے سے بات کوتوڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔