اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری مہم ’’ملک کی مجبوری اور آرمی چیف ضروری‘‘ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی اور اس موقع پر آرمی چیف نے خود ہی بیان دے دیا کہ مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا جس کے بعد یہ مہم سوشل میڈیا سے نکل کر سڑکوں کی زینت بن گئی اور یہ بات زبان زدعام آ گئی کہ خدا کیلئے جانے کی باتیں جانے دو۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان پر تنقید بھی ہوئی اور تعریف بھی اور کچھ لوگوں نے اسے وقت سے پہلے اور کچھ نے سوشل میڈیا کا دبا? قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے حکومت کا ہاتھ بھی ہو سکتا ہے اس موقع پر ریحام خان نے بتایا کہ ایک حکومت بندے نے یہ راز فازش کیا کہ دورہ ایران اور سعودی عرب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف راحیل شریف سے مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے شاید یہ بیان کچھ لوگوں کے منہ بند کرنے کے لئے دیا کیونکہ ملازمت ختم ہونے میں ابھی کافی وقت تھا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی حلقوں میں بھی یہ کہا گیا کہ آرمی چیف نے یہ بیان قیاس آرائیاں ختم کرنے کے لئے دیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کرپشن کی بجائے کرپٹ لوگوں کو بچانے کیلئے کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کی نظریں جمہوری حکومت کی بجائے کسی اور پر ہیں،گورننس کی بہتری حقیقی جمہوریت اور حقیقی تبدیلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوج سیاستدانوں سے بہتر سیاست کر رہی ہے جس کے ثبوت سڑکوں کے کنارے لگے بڑے بڑے ہورڈنگز ہیں۔