حب (نیوز ڈیسک) گوادر کسٹمز نے بیرون ملک سے شراب کی بھاری کھیپ کراچی اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیا ، اعلیٰ قسم کی غیر ملکی شراب اور بئیر کی سینکڑوں بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز گوادر کلیکٹریٹ کے کلیکٹر سعید اکرم کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ اسمگلروں کا ایک منظم گروہ بیرون ملک سے غیر ملکی شراب کی بھاری کھیپ لے کر گوادر کسٹمز کے علاقے میں آر سی ڈی ہائی وے کے قریب پہنچ گیا ہے اوراسمگلروںکا یہ گروہ غیر ملکی شراب کی اس کھیپ کو کراچی اسمگل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔اس اطلاع پر انہوں نے ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز گوادر آفتاب اللہ شاہ کی نگرانی میں ایک چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی جس کی قیادت ڈپٹی کلیکٹر گوادر کسٹمز مشتاق علی شہانی کو سپرد کی گئی ۔اس چھاپہ مار پارٹی نے ماڈل کسٹمز گوادر کی جانب سے آر سی ڈی ہائی وے پر کھڑ کھیڑہ کے مقام پر قائم کی گئی چیک پوسٹ کے سپریٹینڈنٹ محمد اسلم بیگ کی نگرانی میں کسٹمز گوادر کے افسران ڈ پٹی سپریٹینڈنٹ کسٹمز واحد بخش اور دیگر افسران نظام الدین ، محمد علی جمالی اور کسٹمز کے سینئر آفیسر محمد سلیم کھوکھر پر مشتمل ایک چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی جس نے جمعے کے روز 148دھو در 147کی پہاڑیوں میں چھاپہ مار کر پہاڑی علاقے میں چھپائی گئی غیر ملکی شراب اور بئیر کی سینکڑوں بوتلیں برآمد کرلیںاور نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔