اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی پارلیمنٹ نے دنیا میں پہلا اور انوکھا اعزاز حاصل کرلیا

datetime 12  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صادق کے پارلیمان کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا خواب اس وقت حقیقت بن گیا جب قومی اسمبلی کا 12فروری2016کو ہو نے والا اجلاس شمسی توانا ئی سے حاصل ہو نے والی بجلی کی روشنی میں منعقد ہو ا۔سپیکر نے انتہائی مسرت کے ساتھ اجلاس کے دوران پارلیمان کی شمسی توانائی پر منتقلی کا اعلان کرتے ہو ئے اراکین کو بتایا کہ ایک میگا ہ وواٹ شمسی توانا ئی کے منصوبے نے بجلی پیدا کرنا شروع کر دی ہے اور اب تک یہ 80میگاہ وواٹ بجلی پیدا کر چکا ہے جس میں سے62میگا ہ وواٹ پارلیمان کی ضروریات پوری کرنے میں صرف ہو ئے ہیں اور باقی ماندہ18میگا ہ وواٹ نیشنل گرڈ کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔اس منصوبے کے اجرا سے پاکستان کی پارلیمنٹ مکمل طور پر شمسی توانا ئی سے بجلی حاصل کر نے والی دنیا کی پہلی پار لیمنٹ بن گئی ہے اس سے قبل اسرائیل کی پارلیمنٹکو بھی شمسی توانائی پر منتقل گیا تھا تاہم پارلیمنٹ کی صرف 10فیصد ضروریات شمسی توانائی سے پوری ہو تی ہیں۔یہ بات انتہا ئی قابل ذکر ہے کہ پاکستانی پارلیمان پہلا ادارہ ہے جس کو نیپرا کی طرف سے نیٹ میٹرنگ لائسنس جاری کیا گیا ہے ۔نیٹ میٹرنگنظام ضرورت سے زیادہ بجلی کو گرڈ سٹیشن کو منتقل کرنے اور ضرورت پیش آنے پر گرڈ سٹیشن سے حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو تا ہے ۔یہ منصوبہ ماحول دوست منصوبہ ہے اور توانائی پید ا کرنے کے دوران پیدا ہو نے والی ضرر رساں گیسوں کے اخراج جو عالمی درجہ حرارت کو بڑھاتی ہیں میں کمی کا باعث ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اس منصوبے کے قیا م کے لیے چین کی حکومت کی طرف سے مالی تعاون کو سراہا۔ انہو ں نے ارکا ن پارلیمنٹ ،میڈیا اور پارلیمنٹ کے جملہ ملا زمین کا بھی اس سلسلے میں تعاون اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا ۔ یاد رہے کہ اس منصوبے کا افتتاح گزشتہ سال چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران صدر ایکس جن پنگ اور وزیر اعظم محمد نو از شریف نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔توقع کی جاتی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نو از شریف رواں ماہ کے دوران پارلیمان کو شمسی توانائی پر منتقل ہو نے کا با قاعدہ افتتاح کر یں گے۔یہ منصوبہ سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات میں سے سنگ میل کی حیثت ر کھتا ہے او ر قوم کو توانائی کی قلت سے نجات دلا نے کے لیے دیگر ریاستی اداروں کے لیے قابل تقلید عمل ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…