اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کے احکامات کیوں نہیں مانے ؟ اسلام آباد کی اہم ترین بیورو کریٹ کوگرفتارکرنے کا حکم

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر خاتون وفاقی محتسب یاسمین عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے تین مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے ، عدالت نے قرار دیا ہے کہ ایسی روایت نہیں پڑنے دیں گے کہ کوئی حکومتی افسر عدالت کی رٹ کو چیلنج کرے، عدالت عالیہ کی طرف سے مسلسل تحمل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود خاتون محتسب پیش نہیں ہوئیں۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سیدمنصورعلی شاہ نے سلیم جاوید بیگ ایڈووکیٹ کی خاتون محتسب یاسمین عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت شروع کی تو عدالتی معاونین صدر سپریم کورٹ بار بیرسٹر سید علی ظفر، صدر ہائیکورٹ بار پیر مسعود چشتی سمیت دیگر وکلا ءپیش ہوئے۔ سید علی ظفر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خاتون محتسب نے بیرون ملک جانے کیلئے وزیر اعظم سے این او سی مانگا مگر وزیر اعظم نے ہائیکورٹ کی کارروائی کے پیش نظر این او سی مسترد کر دیا لیکن اس کے باوجود خاتون محتسب پاکستان سے چلی گئیں ۔ وفاقی حکومت کے وکیل ڈپٹی اٹارنی جنرل نصر مرزا نے بہی تصدیق کی کہ خاتون محتسب کا این او سی مسترد کیا گیا ہے اور وہ پاکستان میں نہیں ہیں ۔ جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے مسلسل تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون محتسب کو اپنا موقف پیش کرنے کے بہت مواقع دیئے ہیں مگر وہ پیش نہیں ہوئیں، ایسی روایت نہیں پڑنے دیں گے کہ کوئی حکومتی افسر ہائیکورٹ کی رٹ کو چیلنج کرے۔ عدالت

غور سے دیکھو اس جہنمی آدمی کو” لائیوشو میں جنگ ۔۔ویڈیو دیکھئے

نے خاتون محتسب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے تین مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے اور ان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، 3مارچ کے بعد اس درخواست پر ہر دو دن بعد سماعت کی جائے گی۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…