ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

اراکین اسمبلی کے وارے نیارے،نیا قانون نافذ، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی سے منظور ہونےوالے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کے بل کا اطلاق یکم جولائی 2015ءسے ہوگا جس کے تحت حکومت کو سات ماہ کے بقایا جات کی مد میں تقریباً10کروڑ روپے برداشت کرنا ہونگے ۔پنجاب اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کئے جانے والے مسودہ قانون ( ترمیم ) قوانین عوامی نمائندگان پنجاب 2016ءکے مطابق ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ آئندہ سے سرکاری ملازمین کے اضافے کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ۔اعلی ترین گریڈ کے سول ملازمین کو دیا جانے والا کوئی ایڈہاک ریلیف یا سپیشل الاﺅنس شامل ہوگا جس میں سول ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں ہونے والا اضافہ بھی شمار ہوگا اراکین اسمبلی کو ملے گا۔بل کے مطابق ارکان صوبائی اسمبلی کی تنخواہیں اورمراعات ڈبل کردی گئی ہیں اور ہر رکن اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات 42ہزار سے بڑھ کرتقریباً 83ہزار روپے ماہانہ ہوگئی ہیں۔ رکن پنجاب اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 18ہزار اور ڈیلی الاﺅنس ایک ہزار روپے کردیا گیا ، کنوینس الاﺅنس 400سے بڑھاکر 600روپے ،مہمانداری الاﺅنس 5ہزارسے 10ہزار کر دیا گیا جبکہ ٹریولنگ الاﺅنس پانچ روپے سے 15روپے فی کلومیٹر ، ہاﺅس رینٹ 10ہزار سے 29ہزار کر دیا گیا ۔ یوٹیلٹی الاﺅنس 3 ہزار سے 6 ہزار ، ٹیلی فون الاﺅنس 5ہزار سے 10 ہزار کر دیا گیا ۔ ایڈیشنل ٹریولنگ الاﺅنس 75ہزار سے ایک لاکھ 20ہزار سالانہ ہوگا ۔ بل کے مطابق اکاموڈیشن الاﺅنس ، کار مینٹی ننس الاﺅنس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔پارلیمانی سیکرٹری اپنی رہائشگاہ کے لئے گیس اور بجلی کی مد میں بطور یوٹیلٹی الاﺅنس چھ ہزار روپے ماہوار وصول کرنے کا حقدار ہوگا ۔ا گر پارلیمانی سیکرٹری کو لاہور میں سرکاری رہائشگاہ فراہم نہیں کی جاتی تو

غور سے دیکھو اس جہنمی آدمی کو” لائیوشو میں جنگ ۔۔ویڈیو دیکھئے

وہ اسمبلی کے اجلاس یا کمیٹی کی میٹنگ کے دوران بطو رہائش 2500 روپے یومیہ وصول کرنے کا حقدار ہوگا۔ بل کا اطلاق جولائی 2015ءسے ہو گا جس سے حکومت کو گزشتہ سات ماہ کے بقایا جات میں تقریباً 10کروڑ روپے برداشت کرنا ہونگے ۔ ہر رکن اسمبلی کو بقایا جات کی مد میں 2لاکھ 66ہزار ملیں گے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری کو پچھلے سات ماہ کے بقایا جات کی مد میں ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس ملیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…