اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے کا مقصد حکومت گرانا نہیں تھا، نوازشریف کا سیاست میں آنے کا مقصد اپنے بزنس کو ٹھیک کرنا ہے ،حکمران الیکشن میں دھاندلی سے جیت کر پیسہ بناتے ہیں، ڈھائی سال کے دوران 450ارب روپے قرض لیاگیا ٗچینی سفیر سے ملاقات میں تاثرملا کہ مغربی روٹ نہیں بنے گا، راہداری منصوبہ متنازعہ ہونے سے چھوٹے صوبے شور مچائیں گے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا سیاست میں آنے کا مقصد اپنے بزنس کو ٹھیک کرنا ہے ، حکمران الیکشن میں دھاندلی سے جیت کر پیسہ بناتے ہیں۔ہمارے دھرنے کا مقصد حکومت گرانا نہیں تھابلکہ حکومت کی گورننس کو ٹھیک کرنا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ ڈھائی کروڑ بیلٹ پیپرز غائب ہیں عام انتخابات کیسے شفاف ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں سے کمایا گیا کمیشن کا پیسہ بیرون ملک جا رہا ہے ۔ ڈھائی سال کے دوران 450ارب روپے قرض لیا گیا ۔ عمران خان نے کہا کہ چینی سفیر سے ملاقات کی تو یہ تاثر ملا کہ مغربی روٹ بنا یا ہی نہیں جائے گا ۔ راہداری منصوبہ متنازعہ ہونے سے چھوٹے صوبے شور مچائیں گے ۔ خیبر پختونخواہ کی تمام سیاسی جماعتیں مغربی روٹ کی تعمیر چاہتی ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ کالا باغ ڈیم کو صحیح طور پر سمجھایا جاتا تو متنازعہ نہ بنتا۔چیئرمی تحریک انصاف نے کہا کہ پی آئی اے نجکاری اور سی پیک منصوبے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ ہم خیبرپختونخواہ میں سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نہیں بلکہ بہتری کے لئے ریفارمز کر رہے ہیں ۔