راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) راولپنڈی اسلام آباد میں گزشتہ روز بارش اور مارگلہ ہلز پر برفباری کے بعد جڑواں شہروں میں سردی ایک مرتبہ پھر لوٹ آئی ہے۔ بالائی علاقوں کے درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ موسم سرد ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کو جڑواں شہروں اور مضافات میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ آج صبح راولپنڈی اسلام آباد میں درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ پہاڑوں کے دامن میں بسنے والے اور ان علاقوں میں سفر کرنے والے حضرات ہوشیار رہیں۔ بالائی پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے