پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

مولانا مسعود اظہر کس مقام پر ہیں؟،مشہور بھارتی ٹی وی کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر پاکستانی خفیہ اداروں کی تحویل میں نہیں بلکہ افغانستان کے کسی نامعلوم مقام پر روپوش ہو گئے ہیں۔اس بات کا دعویٰ بھارتی نیوز چینل ”این ڈی ٹی وی“کے رپورٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا۔ انہوں نے اعلیٰ پاکستانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم جیش محمد کے گرفتار کارکنوں اور عہدیداروں میں مولانا مسعود اظہر شامل نہیں ہیں خدشہ ہے کہ وہ افغانستان جا چکے ہیں۔بھارتی نجی ٹی وی چینل کا یہ کہنا ہے کہ جب اس حوالے سے پاکستان کے اعلیٰ سطح کے حکام (نام ظاہر نہیں کیا )سے پوچھا گیا کہ پٹھانکوٹ حملے کے فورا بعد مسعود اظہر کو حراست میں کیوں نہیں لیا گیا تو پاکستانی حکام(نام نامعلوم)کا کہنا تھا کہ مولانا مسعود اظہر کا کچھ پتا نہیں چل رہا کہ وہ کہاں ہیں ،وہ اپنے ٹھکانے اور بہاول پور میں واقع اپنے گھر پر بھی موجود نہیں ہیں ،خدشہ ہے کہ پٹھانکوٹ حملے سے کافی قبل ہی وہ افغانستان چلے گئے تھے۔بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کے سینئر حکام کی طرف سے مسعود اظہر کی ”گمشدگی “ کی تصدیق سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ممکنہ مذاکرات میں خلل پڑ سکتا ہے، بھارت نے پہلے ہی بتا دیا ہے کہ مذاکرات کا امکان اس بات پر ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کے خلاف پاکستان کیا کارروائی کرتا ہے۔بھارتی ٹی وی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پٹھانکوٹ حملے کے ملزموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنا زور لگا رہے ہیں مگر کچھ ”خفیہ طاقتیں “وزیر اعظم کی راہ میں حائل ہیں



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…