پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ہائی الرٹ،بڑی پابندی عائد

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے دفعہ 144کے تحت کراچی ڈویژن کے بعض حساس اور اہم مقامات کو ریڈ زون قراردیکروہاں 90روز کے لئے احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی ہے ۔جن مقامات پر اس پابندی کا اطلاق ہوگا ان میںسندھ گورنر ہاﺅس، وزیر اعلیٰ ہاﺅس، سندھ اسمبلی بلڈنگ اور ان کے قرب و جوار واقع ہوشنگ چوک سے فوارہ چوک،دین محمد وفائی روڈ، سڈکو سینٹر،صابر بیگ شہید روڈ کارنرکوسٹ گارڈ میس،سر غلام حسین ہدایت اللہ روڈ، پی ایس او پیٹرول پمپ،فریسکو چوک، محمد بن قاسم روڈ،ڈی جے چورنگی ،ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈشاہین کمپلیکس،کھجور چوک، پی آئی ڈی سی چوک،بنگلہ 16ڈی شامل ہیں جبکہ بلاول ہاﺅس کے قریب جن مقامات پر اس پابندی کا اطلاق ہوگا ان میںبیچ ویو چورنگی سے بلاک 4تاباغ رستم، کارنر اے ٹی سی کورٹس،کارنر باغ رستم تا شاہ گازی روڈ براستہ بلاول چورنگی اور علی با با چورنگی سے لیکر پیچ ویو پارک تک کے علاقوں کو شامل کیا گیا ہے۔دریں اثناءحکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد سیکورٹی الرٹ جاری کردیا ہے جس میں حساس تنصیبات اور اہم سرکاری عمارتوں پر ممکنہ حملوں کے خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی سکیوریٹی بڑھانے کے لئے کہا گیا ہے۔ باخبر زرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے یہ انتباہ کراچی میں ایک کالعدم تنظیم کے کارندے کی گرفتاری اور دوران تفتیش اس سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…