پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

خیبرپختونخواحکومت کو کامیابی مل گئی

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخواحکومت اور محکمہ صحت کے ہڑتالی ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، ملازمین نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت ہسپتالوں کے ہڑتالی ملازمین اور محکمہ صحت کے حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے اور ملازمین نے تین دنوں سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ مذاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صحت کے شعبے میں موجودہ صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے مطالبات پر غور کرنے کیلئے آنے والے پیر کے دن صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور ملازمین کا ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں اُن کے مطالبات سے متعلق تفصیلات طے کی جائیں گی۔مذاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ان ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الاﺅنس دینے کیلئے صوبائی حکومت اپنے دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے محکمہ خزانہ سے مشاورت کے بعد اقدامات اُٹھائے گی اس موقع پر ہڑتالی ملازمین کو جاری کئے گئے شو کاز نوٹسز کے معاملے پر حکومت نے نرم رویہ برتنے کا عندیہ دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…