جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ایک اوراہم شخصیت تحریک انصاف میں شامل،عمران خان نے آزادکشمیر بارے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/وزیر آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو ایمانداری سے الیکشن لڑنا نہیں آتا اور ہمارا سارا وقت ان کی دھاندلی روکنے میں لگ جاتا ہے ،کارکن انٹرا پارٹی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں ، یونین کونسل سے مرکز کی سطح تک براہ راست انتخاب ہوگا جس میں کوئی بھی کارکن حصہ لے سکتا ہے ،خواہش ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناﺅں،وزیر اعظم نواز شریف کے اقتدار میں آنے کا مقصد صرف اپنے کاروبار کی ترقی ہے ،دونوں بھائیوں کے اشتہار سرکاری خرچے پر لگ رہے ہیں، میاں صاحب ظلم نہ کریں اگر اپنی شکل اخباروں میں دکھانی ہے تو اشتہاروں پر پیسہ بھی اپنی جیب سے لگائیں،خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں اصلاحات لا کر رہیں گے، چاہے حکومت ہی کیوں نہ چھوڑنی پڑے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز وزیر آباد کے علاقے احمد نگر چٹھہ میں این اے 101 کے انتخابی جلسے اور لاہور میں آزاد جموںو کشمےر سےکر ٹر ےٹ کے افتتا ح کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ انتخابی جلسے میں جہانگیر ترین ، چوہدری محمد سرور سمیت یگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر حامد ناصر چٹھہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی سیاست میں بڑا فرق ہے ۔ نواز شریف کا اقتدار میں آنے کا مقصد صرف اور صرف اپنے کاروبار کی ترقی ہے ، اگر اس دوران ملک کو فائدہ ہوجائے تو ٹھیک ہے ورنہ ان کا اپنا کاروبار تو ترقی کرہی رہا ہے۔ اسی وجہ سے نواز شریف کا کاروبار تو ترقی کررہا ہے لیکن پاکستان کی معاشی حالت خراب ہورہی ہے۔ کسانوں کا حال برا ہوگیا ہے ، پیداوار کی لاگت میں روز بروز اضافہ اور قیمت میں کمی ہورہی ہے۔ لاہور میں 200 ارب روپے کی لاگت سے اورنج میٹرو کا منصوبہ بنایا جارہا ہے اگر یہی رقم کسانوں کی فلاح پر لگائی جاتی تو ملک میں غربت کم ہوجاتی، کسان خوشحال ہوتا اور ملک میں بے روزگاری میں کمی آتی۔ نواز شریف عوام کے پیسے سے صرف اشتہارات میں ہی بجلی پیدا کرتے ہیں ۔دونوں بھائیوں کے اشتہار سرکاری خرچے پر لگ رہے ہیں، میاں صاحب ظلم نہ کریں اگر اپنی شکل اخباروں میں دکھانی ہے تو اشتہاروں پر پیسہ بھی اپنی جیب سے لگائیں ۔ عمران خان نے کہا کہ اگر عالمی منڈی کے تناسب سے دیکھا جائے تو ڈیزل کی قیمت 20روپے فی لیٹر کم ہونی چاہیے تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا، اگر ایسا ہوتا تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ کسانوں کو ہوتا لیکن نواز شریف ہمیشہ امیروں کو نوازتے ہیں،ان کے دور میں امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوجاتا ہے جبکہ مغربی ممالک میں حکومتیں امیروں سے ٹیکس وصول کرکے اسے غریبوں پر خرچ کرتی ہیں، جہاں بے روزگاری الانس ملتا ہے، علاج معالجے اور تعلیم مفت ہے، قائد اعظم بھی پاکستان کو ایسی ہی اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے۔ نواز شریف کا مشن بڑے بڑے منصونے بناکر کمیشن پیدا کرنا اور اسے بیرون ملک اپنے بچوں کے پاس بھیجنا ہے۔ میں دیگر ممالک میں جاکر اپنے ملک میں پیسے لاتا ہوں لیکن وزیر اعظم اپنے ملک کی دولت باہر کے بینکوں میں رکھتے ہیں ۔ نواز شریف اپنے اثاثوں کا علان کریں اور بتائیں کہ بیرون ملک ان کے اور اسحاق ڈار کے کتنے اثاثے ہیں۔ ملک میں بادشاہت کرنے والے اپنی جماعتوں میں الیکشن بھی نہیں کراتے اب بادشاہت اور نئے پاکستان کے نظریئے میں مقابلہ ہونے جارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ میری خواہش ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناﺅں۔انہوںنے مزید کہاکہ ہم نے کے پی کے میں ہسپتال ٹھیک کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور ہسپتالوں میں اصلاحات کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، خواہش ہے کہ سرکاری ہستپال بھی نجی ہسپتالوں کی طرح کام کریں۔ چاہے حکومت چھوڑنی پڑجائے مگر اصلاحات کا کام نہیں رکے گا۔بعد ازاں لاہور میں آزاد جموںو کشمےر سےکر ٹر ےٹ کے افتتا ح کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں اسی طرح آزاد کشمیر کی پنجاب میں نشستوں کے لئے انتخابات کے موقع پر بھی فوج کو تعینات کیا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…