پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا بھر میں اسلام کا پھیلاﺅ،پاکستان کے ایسے کردار کا انکشاف کہ آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہوجائیگا

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کینیڈا،امریکہ اور یورپ کے مسلمان آن لائن قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے لگے۔ وہ اسی طر ح قرآن پاک پڑھ رہے ہیں جس طرح پاکستان میں پڑھایاجاتا ہے۔محمد حسن جس کی عمر ستائیس برس ہے۔اس نے ایک سیمینارمیں بتایا کہ وہ اپنی راتیںکمپیوٹرکے ساتھ گزارتا ہے اور امریکہ،کینیڈاور یورپ کے مسلمانوںکو اسی طرز سے قرآن پاک کی تعلیم دیتا ہے جس طرح پاکستان میںقرآن پڑھایا جاتا ہے۔وہ سکائپ پراس کی تربیت دیتا ہے،اس نے آن لائن فون اور ویڈیو سروس میں برطانیہ کے ایک طالبعلم کوڈانٹا کہ صحیح طرح پڑھو۔حسن اوران کی طر ح کے دیگر اساتذہ کو دور دراز سے قرآن کی تعلیم دینے سے ایک نئی تحریک اور زندگی ملی ہے۔مغربی مسلمان اس طرح اسلام کی تعلیمات میںدلچسپی لے رہے ہیں۔پاکستان اس طرح سے گلوبل حب کی حیثیت اختیار کرگیا ہے اور آن لائن بہت سے قرآ ن تعلیم دے رہے ہیں۔اس طرح سے مغرب کے لوگ اپنے مذہب کے زیادہ قریب ہوگئے ہیں۔اس بارے میں کاشف اقبال جن کی عمر بتیس برس ہے ،وہ سکرین شیئر کرکے قرآن پاک پڑھاتے ہیں ،کاکہنا ہے کہ امریکہ، کینیڈ ااور انگلینڈ کے بہت سے لوگ ہم سے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ہمارے پاس باقاعدہ ایک سیٹ اپ ہے اور ہم اس کی اچھی طرح سے تربیت دے رہے ہیں۔وہاںکے لوگوں کوگھر بیٹھے پاکستان کی طرز کی دینی تعلیم مل رہی ہے۔آٹھ برس قبلکاشف نے قرآن پاک کی تعلیم دینی شروع کی تھی۔ اس وقت اس کے پاس کچھ طلبائ تھے۔تاہم اب بیسیوںطلباء ہیں۔ اس میںسے زیادہ تر امریکہ میںرہتے ہیں۔اس طرح آدھے گھنٹے کے لیکچر کے ان کوپچیس ڈالر دینے پڑتے ہیں۔شروع میں الفاظ کی ادائیگی پر توجہ دی جاتی ہے اورقرآنی آیات سکھائی جاتی ہیں۔ ان کونمازبھی سکھائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ وہاںکے طلبا کے سوالات کے جواب بھی دیے جاتے ہیں۔ایک اور آن لائن ٹیوٹر احمد کاکہنا ہے کہ وہ اس طرح سے تین سو بیس طلباسے ماہوار6ہزار سے7 ہزاور ڈالر کمارہے ہیں۔وہ اساتذہ کو سو سے دوسوبیس ڈالرماہوار دیتے ہیں۔ اس طرح ان کی سالانہ آمدن بارہ سو ڈالر سے چھبیس سو چالیس ڈالر سالانہ ہوتی ہے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…