پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میں لڑکیوں سے دوستی کے بہانے نوجوانوں کو اغوا کرنے والی ماں بیٹی

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پہلے گاڑی میں سواری، پھر دوستی یاری، پھر ملاقات کی باری اور آخر میں ہوشیاری۔اسلام آباد میں لڑکیوں سے دوستی کے بہانے نوجوانوں کو اِغوا کرنے والا دس رکنی گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔کار میں لفٹ کے بہانے دوستی کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو اغوا کرنے والی دوشیزا ئیں اپنے گینگ کے دیگر ساتھیوں سمیت دھر لی گئیں۔ عدالت نے ماں بیٹی سمیت اس گروہ میں شامل دس ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔بیٹے نے فون کیا بابا!دفترسے چھٹی ہوچکی،گھرا? رہاہوں، کھانامل کرکھائیں گے۔ انتظار بڑھتا گیا،بیٹا نہ آیا، موبائل فون پرکال کی توفون بند ملا۔ اگلے دن بیٹے کے مو بائل نمبر سے فون آ گیا، لیکن بولنے والا کوئی اورتھا اوربولا بیٹا چاہئیتوپیسے دو، معاملہ پولیس تک پہنچاتو چشم کشاحقائق سامنے آ گئے۔ماں بیٹی سڑک کنارے کھڑے ہوکر لفٹ لے کردوستی کرتیں اورپھرگینگ میں شامل کارندے اپنے شکار کواغوا کر کے گھروالوں سے بھاری تاوان طلب کرتے۔ یہ سب کچھ ہوا اسلام آباد کیسیکٹر جی 13 کیرہائشی سید احسن عباس کیساتھ۔پولیس نے کار میں لفٹ کے بہانے دوستی کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو اغوا کرنے والی دوشیزا ئیں اپنے گینگ کے دیگر ساتھیوں سمیت دھر لیں۔ ملزمان کوانسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیاتوعدالت نے ماں بیٹی سمیت گینگ میں شامل10 ملزمان پرفردجرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیاتوعدالت نے استغاثہ سے شہادتیں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…