اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان خود ستر کنال کے گھر میں رہتے ہیں اور رائیونڈ محلات کی بات کرتے ہیں۔ یہ دلچسپ سوال ایک نوجوان نے عمران خان سے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کچھ عرصہ پہلے پوچھا۔ نوجوان نے کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی نواز شریف کے رائیونڈ کے محلات میں رہنے پر اعتراض کرتے ہیں مگر خود عمران خان اکیلے بندے ستر کنال کے گھر میں رہتے ہیں۔ اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ میں نے اٹھارہ سال جو پیسہ باہر بنایا تھا وہ گھر بیچا اور پیسہ پاکستان لے کر آیا۔ اپنے پیسے سے گھر خریدا اس پر پورا ٹیکس دیا ۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ محل پر ہمیں یہ اعتراض ہے کہ اس پر انہوں نے کو ئی ٹیکس نہیں دیا ۔ عمران خا ن نے کہا کہ رائیونڈ تک سڑک پہنچانے ، نہر پہنچانے اور انفراسٹرکچر پر نوسو کروڑ روپے غریب عوام کے ٹیکسوں سے لگے ہیں اور یہ سوال پنجاب اسمبلی میں بھی اٹھایا گیا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ جو میں نے بنایا وہ اپنے پیسے سے بنایا عوام کے پیسے سے نہیں اور نہ ہی عوام کے ٹیکسوں سے۔