اسلام آباد (نیوزڈیسک)ایئرپورٹ پر پورٹر کو دینے کے لئے عمران خان کے پاس ایک سو روپے بھی نہیں تھے ۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ایم پی اے سمر علی خان نے ایک نجی ٹی وی چینل پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان دبئی سے آ رہے تھے اور مجھے میسج آیا کہ وہ ایئرپورٹ پر ملنا چاہ رہے ہیں میں نے شارٹس پہنا ہوا تھا اور عارف علوی اپنے چست پاجامے میں تھے اور اسی حالت میں ہم دونوں ایئرپورٹ پہنچے تو عمران خان نے کہا کہ پورٹر کو پیسے دینے ہیں میرے پاس بھی بٹوہ نہیں تھا اور عارف علوی کے پاس بھی۔ جب ہم نے عمران خان سے پوچھا کہ آپ کے پاس پیسے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں مگر یہ بیگ سنبھالنا۔ پھر ہم لوگوں نے ایئرپورٹ پر ایک ڈاکٹر صاحب سے سو روپے ادھارلے کر پورٹر والے کو دیئے۔ جب میں نے پوچھا خان صاحب بیگ میں کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ (رقم) ہے ، میں حیران ہوا کہ اس میں سے سو روپے آپ نے کیوں نہیں دیئے تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ زکوٰة کے پیسے ہیں اس لئے میں انہیں استعمال نہیں کر سکتا۔