اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیمرا نے ملالہ یوسف زئی اور ان کے خاندان سے متعلق غیر شائشہ اور غیر مہذب پروگرام پر اے آر وائی نیوز کو وارننگ جاری کر دی۔ پیمرا کا کہنا ہے کہ غداری اور کفر کے سرٹیفکیٹ دینا ٹی وی اینکرز یا پروگرام کے شرکاء کا کام نہیں۔پیمرا سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اے آر وائی نیوز پر 7 فروری کی رات10بجے پروگرام ’’سوال یہ ہے‘‘ نشر کیا گیا، جس میں ملالہ یوسف زئی اور ان کے خاندان سے متعلق غیر شائستہ و غیر مہذب زبان استعمال کی گئی۔پیمرا کے مطابق پروگرام میں بغیر ثبوت یک طرفہ الزاامات لگائے گئے، یہاں تک کہ انہیں وطن کا غدار، گستاخ اللہ و گستاخ رسول قرار دیا گیا اور ان کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔پیمرا کا کہنا ہے کہ یہ غیر پیشہ ورانہ حرکت ہے، جو پیمرا قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے،اے ا?ر وائی نیوز آئین پاکستان اور پیمرا قوانین کے منافی ایسے پروگرام نشر کرنے سے گریز کرے جس سے اشتعال انگیزی پیدا ہو یا کسی کی جان کو خطرہ ہو۔
ملالہ اور ان کے خاندان سے متعلق غیر شائشہ اور غیر مہذب پروگرام،ٹی وی چینل کیخلاف پیمرا نے نوٹس لے لیا پروگرام میں ایسا کیا کہا گیا ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور



















































